اعجاز کوہلی
مینڈھر //اب جب کہ ملکی سطح پر پارلیمانی الیکشن کا بگل بج چکا ہے سیاسی پنڈت ان دنوں مختلف مو ضو عات کو لیکر اخبار ی سر خیوں میں ھیں ۔اسمبلی حلقہ مینڈھر میں شکست خو ردہ سیا سست بھی عو ام کواپنی جا نب رڑب کرنے فر اق میں ہے ،حالیہ دنوں سب ڈویژن مینڈھر میں سکولوں کی درجہ بندی کو لیکر گلی محلوں میں یہ مدعا زیر بحث ہے ا ن خیا لا ت کا اظہار نیشنل کا نفرنس کے بلاک صدرسردار نیازاحمد خان نے اخبا رات کے نا م جا ری اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ سال دو ہزار دو میں جب پہلی مرتبہ جاوید احمد رانامینڈھر سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تو اس و قت سب ڈویژن مینڈھر میں چند ہیں تعلیمی ادارے مو جو د تھے جو اس سر حدی او ر دو رافتا دہ علا قہ کے زیر تعلیم طلبا ءو طالبا ت کی تعلیمی ضروریا ت کو پو را کرنے کے قابل نہ تھے ۔جب کہ حصو ل تعلیم کے لیے ہمارے یہاں کے بچوں کو پو نچھ یا راجوری جا تا پڑتا تھا جو ہر ایک طالبعلم کے لیے ممکن نہ تھا آج اللہ کے فضل سے جا وید احمد رانا کی انتھک محنتوں کی بدولت اس پسما ندہ سب ڈویژن میں EGSجیسے بنیادی تعلیمی مراکز سے لے کر نصف درجن ہائیر اسکینڈری اسکول او ر قریب دو درجن ہائی اسکو لوں کے علاوہ اکلا ویہ ماڈل ریزی ڈینشل اسکول بھیرہ ڈگری کالج مینڈھر او ر ڈنہ شاہ ستارمیں یونیو رسٹی کیمپس کی منظوری یہ وہ عظیم کا رنا مے ہیں جن کی مثال ریاس ت کے دو سرے اسمبلی حلقوں میں دو ر تک بھی نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ ان دنوں مینڈھر میں کچھ لو گ اسکولوں کی درجہ بندی کو مدعا بنا کر اپنی سیاسی رو ٹیاں سیکنا چا ہتے ہیں جو کہ مینڈھر کی غیو ر عو ام کے سامنے نہ صرف مشکل ہے بلکہ یہ کو شش انتہائی نا کام ثابت ہو گی کیوں کے اب یہاں کے عو ام ذہنی طو ر پر بیدار ہو چکے ہیں اب یہاں کے عو ام اپنے نفع و نقصان کو بخو بی سمجھتے ہیںجاوید رانا نے اپنے مختصر سیاسی سفرمیںیہاں کے عو ام کی یکساںبنیادوں پر خدمت کی ہے مینڈھرکے غیو رعوام اس کے چشم دید گو اہ ہیں انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن مینڈھر میں اسکولوں کی درجہ بندی میں کس شخصیت کا کتنا کردار ہے نیازاحمد خان نے کہا کہ جاوید احمد رانا ایک باصلا حیت او ر پر عزم شخصیت کا نام ہے انہوں نے اپنی بہترین کا رگردگی کی بدولت اس پسماندہ او ر سر حدی علا قہ کی تعمیر و ترقی میں عظیم کا رہائے نمایاں انجا م دئے ہیں وہ چائے انتظامی مر اکز کی شکل میں ہوں یا تعلیمی مر اکز کے حوالے سے ہوں یا پھر زندگی کے ہر ایک شعبہ میں مجموعی او ر مثالی تعمیر و ترقی ہو ،نیازاحمد خان نے کہا کہ پنچائیت حلقہ گلہوتہ کی عوام کے تئیں جاوید احمد رانا کی ہمدردیاں نسل در نسل یاد رکھی جائیں گی کیوں کہ انکی کاوشوں کی بدولت آج کا نڈی گلہوتہ کو پنچائیت کا درجہ بھی حاصل ہے او رحال ہی میں مڈل اسکول کا نڈی گلہو تہ کی درجہ بندی کرکے ہائی اسکول کا درجہ دلوانے میں جاوید احمد رانا کا اہم کردار رہا ہے نہ صرف اتنا ہیں بلکہ پنچائیت حلقہ کا نڈی گلہو تہ اور پنچائیت حلقہ کا نگڑہ گلہوتہ جو کہ بلا ک ڈولیپمنٹ مینڈھر کی حدو دمیں شامل تھے جس کی وجہ سے اس دو ر درازعلا قہ کی عو ام کو اپنے کا م کا ج کی غرض سے سینکڑوں میل دو ر BDOدفتر مینڈھر میں جانا پڑتا تھا اب ان دو نوں پنچائتوں کو جاوید احمد رانا کی کوششوں کی بدولت BDOدفتر بالاکوٹ کی حدود میں شامل کیا گیا ہے جس کے لیے ان دونوں پنچائتوں خصو صاً سرحدی تحصیل بالا کوٹ کے عوام ان کے ممنون ہیں ۔انہوں نے اس سرحدی خطہ کی عوام سے اپیل کی کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے امیدو ار کو وو ٹ دیکر پارٹی قیادت کی ہمدردیوں کا حق ادا کریں ۔