بی ڈی او مینڈھر خلیل الرحمان کا پنچائت پٹھانہ تیر کا دورہ

0
0

اعجاز کوہلی
مینڈھر// پچھلے کئی عرصہ سے پنچائت پٹھانہ تیر کی عوام منریگاہ اسکیم کہ تحت کاموں کی اجرت نہ ملنے سے پرشان تھی آئے روز لوگوں کا بی ڈی مینڈھر کا محکمہ دیہی ترقی کہ خلاف احتجاج جاری تھا ۔لازوال نے ہمیشہ پھٹانہ تیر کی عوام کی پرشانیوں کو اُجاگر کیا بل آخر آج بی ڈی او مینڈھر خلیل الرحمان نے پنچائت کا دورہ کیا اور خود ایک ایک کام کی جانچ کرنے کہ بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ جلد آپ کو ان کام کی اجرت واگزار کی جائے گی۔ پنچایت کہ دورہ کہ دوران بی ڈی او مینڈھر کہ ہمرہ پنچائت سیکریٹری متعلقہ جے ای اور دیگر اسٹاف کہ علاوہ مقامی لوگ بھی موجود رہے۔ اس موقعہ پر گاوں پھٹانہ تیر سے زبید چوہدری ،حمید خان نے نمائدہ لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم لازوال کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے علاقہ کہ مسائل کو محکمہ کہ اعلیٰ آفیسران تک پہنچایا جس کی وجہ سے آج محکمہ کہ اعلیٰ آفیسران ہماری شکایت سنے خود پنچاہت میں پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اُمید ہے کہ لوگوں کو ان کا حق ملے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا