سیزنل اساتذہ کو مستقل کیا جائے: چودھری ریاض بڈھانہ

0
0

نور محمد ترالی
سرینگر/ مشہور گجر لیڈر اور آل ٹرائبل کوآرڈنیشن کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری چوہدری ریاض احمد بڈھانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیزنل اساتذہ کی نوکری فوری مستقل کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ نے کافی محنت سے پہاڑوں اور بیابانوں میں اپنا فرائض انجام دیا ہے اور انہیں بانچ مہینے کی تنخواہ ہی دی جاتی ہے جس سے انکا اہل خانہ فاکہ کشی کا شکار ہے اور گجر بکروال طبقہ کے بچوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکار کو چاہیے کہ وہ سیزنل سنٹروں کو موبائل اسکول میں تبدیل کرکے اساتذہ کے ساتھ ساتھ گجر بکروال طبقہ سے وابستہ بچوں کے مستقبل کو بھی خراب ہونے سے بچائے ۔موصوف نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری کاروائی کرکے سیزنل اساتذہ کے ساتھ انصاف کرے تاکہ عمر کی حد پار کرنے والے اساتذہ کو بھی اپنی محنت کا پھل مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا