تحصیل آفس گاندربل میں سیاسی لیڈر کی تحصیلدار کے ساتھ کی بدسلوکی

0
0

ملازمین نے کیا سیاسی لیڈر کے خلاف احتجاج
مختار احمد
گاندر بلتحصیل آفس گاندربل کے ملازموں نے ایک مقامی سیاسی لیڈر کی طرف سے تحصیلدار کے ساتھ بدسلوکی اور ہتک آمیز سلوک کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔اطلاعات کے مطابق گرم مزاجی کے لئے مشہور ایک مقامی لیڈر شیخ غلام احمد سالوری کو اس وقت ملازمین کے غصے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے کسی ورکر کے کام کے سلسلے میں تحصیل آفس گاندربل میں تحصیلدار سے ملنے گئے جہاں کسی کام کو لیکر تحصیلدار گاندربل اور شیخ سالوری کے د رمیان گرم گفتاری ہوئی اور بات نے تول پکڑ لیاجس پر تحصیل آفس میں تعینات ملازم تحصیل احاطے میں جمع ہوگئے اور مذکورہ لیڈڑ کے وتیرے پر احتجاج کر کے آفس کے گیٹ کو بند کر کے شیخ سالوری کو یرغمال بنایا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر نے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا اگرچہ مذکورہ لیڈر نے حالات کی نزاکت کو بھامتے ہوئے تحصیلدار سے معذرت کی تاہم تحصیل ملازم لگاتار احتجاج پر رہے۔ذرائع نے بتایا کہ بعد میں ڈی سی آفس میں معاملے کو سلجھایا گیا۔واضح رہے شیخ سالوری عرصہ دراز سے نیشنل کانفرنس سے وابستہ تھے تاہم چند سال قبل سالوری نے نیشنل کانفرنس سے کنارہ کشی کر کے عوامی انصاف پارٹی نام کی ایک علیحدہ سیاسی جماعت تشکیل دی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا