کانگریس لیڈران نے جائے واردات پر کیا دورہ ،متاثرہ تاجران سے کی ملاقات
لازوال ڈیسک
کشتواڑسینئر کانگریس لیڈر و جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے باتھری میں پسی سے ہوئے نقصان پر اظہار دکھ کیا۔واضح رہے یہاں ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاہراہ کے باتھری گاﺅں میں پسی کی زد میں آکر دو درجن دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔وہیں نقصان کی اطلاع ملتے ہیں غلام محمد سروڑی نے اس مسئلہ کو ریاستی گورنر کے مشیر، صوبائی کمشنر اور ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے ساتھ اٹھایا اور متاثرین کیلئے معاوضے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں تاجر برادری کا نقصان ہوا ہے جو انکا ذریعہ معاش تھا۔وہیں پی سی سی ممبر شارق سروڑی ،کانگریس لیڈر اصغر حسین کھانگی، بشیر احمد سروال، ظفر اللہ، محبوب میر، محمد اشرف، محمد اقبال ملک، بشیر احمد، غلام نبی، حافظ امتیاز، عشرت بھٹ، محمد رفیع، سلیم ظہور، محمد یوسف و دیگران نے جائے واردات پر دورہ کر تاجر برادری سے ملاقات کی جنہوں قریباً دو کروڑ روپئے کے اس سانحہ میں نقصان کی اطلاع دی ۔اس موقع پر کانگریس لیڈران نے متاثرین کو پر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کانگریس جماعت ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔