ڈگری کالج مینڈھر میں ”کالج میگزین اجرا “ تقریب کا انعقاد

0
0

طلبہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں:پروفیسر مصرف حسین شاہ
ناظم علی خان
مینڈھرشعبہءاُردو اور این۔ایس۔ایس اکائی گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے اشتراک سے کالج میگزین کے اجرا کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پروفیسر تجندر سنگھ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ ،پروفیسر سیدمصرف حسین شاہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ باالترتیب مہمانِ خصوصی اور مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ پروفیسر شبیر حسین شاہ، پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر نے تقریب کی صدارت فرمائی۔ اِس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر مصرف حسین شاہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ نے کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کالج میگزین اساتذہ اور طلبہ کی علمی،ادبی اور تحقیقی پیش رفت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔اور کا لج میگزین ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو طلبہ کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی مخفی قوتوںکو جلا بخشیں۔ا نھوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیںتاکہ ایک صحت مند علمی ماحول کے قیام کی راہ ہموار ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم و ادب کا بنیادی مقصد ایک صحت مند اور تعصب سے پاک معاشرے کی تخلیق ہوتا ہے۔اِس لیے یہ نئی نسل کا فرض بنتا ہے کہ ایسے معاشرے کو وجود میں لانے میں اپنا کردار اداکریں۔ تقریب سے پروفیسر شبیر حسین شاہ اور پروفیسر تجندر سنگھ نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروگرام میں کالج فیکلٹی کے علاوہ طلبہ کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا