ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی: ڈی سی راجوری
عمرارشدملک
راجوری //لوک سبھا انتخابات کے لئے تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع راجوری میں بھی انتظامیہ حرکت میں آئی اور پریس کانفرنس کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے لوک سبھا الیکشن کے متعلق جانکاری دی۔ اس دوران ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس بھی موجود تھے۔ضلع الیکٹرول آفیسر راجوری محمد اعجاز اسد نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ بھی لاگوہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ راجوری لوک سبھا انتخابات کے لئے ہر طرح سے تیار ہے اور اس سلسلہ میں مختلف ٹیموں کو بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ پُرامن ماحول میں الیکشن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ سختی سے لاگو ہوچکا ہے اور اب کسی کو بھی اجازات نہیں ہوگی کہ وہ کوڈ کی خلاف وارزی کرے اور اگر کسی نے بھی اس کے خلافوارزی کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس کے لئے ضلع سطح پر ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی تمام تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے اور اب صرف پُرامن ماحول میں پولنگ ہونی ہے جس کے لئے سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کئے گے ہیں