منڈی میں پلس پولیو مہم کا آغاز،22859 بچوں کو پلائے گئے پولیو مخالف قطرے

0
0

12 فیصد بچوں کو اگلے دو روز میں پلائی جائےں گی پولیو بوندیں
وسیم حیدری
منڈی//ملک بھر کی طرح صحت بلاک منڈی میں بھی 10 مارچ کو پولیو مہم کا آغاز ہوا جس کا افتتاح پی ڈی پی کے سینئر رہنما شمیم احمد گنائی نے کیا جن کے ہمراہ بیوپار منڈل کے ممبران بھی تھے – افتتاح کے بعد منڈی بلاک میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو مخالف بوندیں پلائی گئیں اور بقیہ بچے بچوں کو محکمہ صحت کے ملازمین اگلے دو روز میں گھر گھر جا کر پولیو ویکسین پلائیں گے – وہیںبلاک میڈیکل آفیسر منڈی مشتاق حسین جعفری کے مطابق 10 مارچ کو منڈی بلاک کے تمام صحت مراکز پر 5 سال سے کم عمر 25954 بچوں میں سے 22859 بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی جس سے 88 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا اور اگلے دو روز میں بقیہ 12 فیصد یعنی 3095 بچوں کو محکمہ کے ملازمین گھر گھر تک پہنچ کر پولیو ویکسین پلائیں گے تاکہ 100 فیصد ہدف حاصل کیا جا سکے -ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں گزشتہ 6 سالوں سے پولیو کامعاملہ نہیں پایا گیا ہے لیکن چونکہ پاکستان میں پولیو کی بیماری ابھی بھی ہے اور لوگ وہاں سے اس ملک میں آتے ہیں تو احتیاط کے طور پر یہاں پولیو کی ویکسین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پلائی جاتی ہے تاکہ آئندہ بھی اس قسم کا کوئی کیس سامنے نہ آئے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا