ٹی سی پی تا ڈگری کالج سرنکوٹ سڑک خستہ حالت کا شکار

0
0

سڑک پر تارکول کے بجائے کیچڑ نظر آتا ہے:عوام
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// ٹی سی پی سرنکوٹ سے لیکر ڈگری کالج تک سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی ہے جس پر گاڑیوں کا چلنا محال ہو چکا ہے۔ مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹ سے لیکر ڈگری کالج تک سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے جس پر پیدل چلنے والے راہگیروں کا چلنا بھی محال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے نالیوں کا نام و نشان موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے پانی کا نکاس نہیں ہو پاتا اور پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے جس سے نہ صرف گاڑیاں بلکہ پیدل چلنے والے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک گھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس سے گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر تارکول کے بجائے کیچڑ نظر آتا ہے جس سے پیدل چلنے والے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور خاص کر کالج کے طلباءو طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادیو سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ محکمہ کو جلد سے جلد متحرک کیا جائے اور چیک پوسٹ سے کالج تک سڑک کی مرمت کروائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک پر تارکول بچھائی جائے اور نالیاں بنائی جائیں تاکہ پانی کی نکاسی ہو اور پیدل چلنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا