مہاراشٹر کی سات وکٹ سے جیت

0
0

یواین آئی
اندورراہل ترپاٹھی (60 رن) کی نصف سنچری اننگز اور میڈیم تیزگیندباز ڈامنک متھوسوام¸ (15 رن پر تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی مدد سے مہاراشٹر نے ہفتہ کو یہاں سید مشتاق علی ٹرافی کے سپر لیگ گروپ اے مقابلے میں بنگال کو 17 گیندیں باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دے دی۔ مہاراشٹر نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور بنگال کو مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹ پر 138 رن کے معمولی اسکور پر روک دیا۔اس کے بعد مہاراشٹر نے 17.1 اوور میں تین وکٹ پر 139 رن بنا کر جیت اپنے نام کر لی جس سے اسے چار پوائنٹس ملے ۔ وہ گروپ میں ابھی چار پوائنٹس لے کر چوٹی پر ہے جبکہ بنگال کے پاس دو میچوں میں چار پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہاراشٹر کی اننگز میں سلامی بلے باز رتو راج گایکواڑ نے 20 رن بنائے جبکہ ایک سرے پر سنبھالتے ہوئے راہل ترپاٹھی نے 60 رن بنائے ، ان کے ساتھ نکھل نائیک 18 رن پر ٹیم کو جیت دلا کر ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔ روہت موٹوان¸ نے 36 رن بنائے ۔ بنگال کے آکاش دیپ کو 21 رن پر دو وکٹ ملے ۔ اس سے پہلے بنگال کی اننگز میں کپتان منوج تیواری نے 41 رن بنائے جبکہ آخری اووروں میں ساتویں نمبر کے بلے باز شہباز احمد نے ناٹ آ¶ٹ 60 رن بنائے ۔ انہوں نے 44 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مہاراشٹر کے لئے متھو سوام¸ نے 15 رن پر سب سے زیادہ تین وکٹ لئے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا