کے اشراک سے سوچھ بھارت ابھیان پر تقریب منعقد
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ گاندھی میمورئل کالج جموں اور جموں مونسپل کونسل کے اشراک سے سوچھ بھارت ابھیان پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مئیر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔وہیں اس دوان پرنسپل گورنمنٹ جی جی ایم سائنس کالج ڈاکٹر ایس پی سرسوتی پروگرام کی صدارت کر رہے تھے ۔ جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر موہندر سنگھ وائس پڑیزڈنٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس کے علاوہ تقریب کی شروعات زورآور سنگھ کے خطبہ سے ہوئی ۔ مقررین نے اپنے خیالات کے دوران متعلقہ موضوع کے حوالے سے طلباءکو بیدار کیا اور کوڑا کرکٹ کے صحیح استعمال پر بھی بات چیت کی ، جس کے استعمال سے گیس پیدا کی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار میں انہوں نے مشن کی کامیابی میں تمام جموں نواسیوں کے تعاون کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے ان سے اُمید ظاہر کی کہ جموں صفائی ستھرائی کے معاملہ میں ملک کے بڑے دس شہروں صاف ستھرا شہروںمیں شمار ہو جائے ۔علاوہ ازیں انہوں نے اس موقع پر کالج انتظامہ اور طلاب کا بھی شکریہ اد ا کیا ۔بالخصوص وہ طلاب جو این سی سی اور این ایس ایس سے تعلق رکھتے ہیں ان کا بھی شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسے جاری رکھنے کی اُمید ظاہر کی ۔