گندو بھلیسہ کے لیے کے وی سکول کی منظوری خوش آئند

0
0

سابقہ ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار کی محنت رنگ لائی:جاوید وانی
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے لیے کے وی اسکول کی منظوری خوش کی بات ہے جو بھلیسہ کی عوام کی دیرینہ مانگ تھی جسے سابقہ ایم ایل دلیپ سنگھ پریہار نے پورا کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و ضلع جنرل سیکرٹری جاوید احمد وانی نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھلیسہ کی عوام پچھلے کئی عرصہ سے کندریہ ویدیالہ سکول کی مانگ کر رہے تھے مگر اج تک کسی بھی حکومت نے بھلیسہ کی عوام کو سنا مگر موجودہ وقت میں سابقہ ایم ایل اے بھدرواہ نے اپنے اپ کو ثابت کیا کہ وہ بھلیسہ کے لیے کتنی ترقی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو آج تک کوئی بھی حکومت بھلیسہ کے لیے کام نہ کر سکی وہ سابقہ ایم ایل نے گزشتہ تین سالوں میں کیا جو عوام کے سامنے عیاں ہے۔ جہاں نئی سڑکوں کی جال بچھائی وہیں سٹیٹ بنک برانچ کا قیام عمل میں لایا جس سے بھلیسہ کی عوام کو ڈوڈہ کشتواڑ نہ جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ ایم ایل اے بھدرواہ کے کاموں کو تحریریں طور بیان کیا جائے تو کافی وقت کی ضرورت ہے۔ بھلیسہ کی عوام ایم ایل اے بھدرواہ کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اپنے کم عرصہ میں بڑے کام کئے جن میں آج کا کام کے وی سکول کی منظوری شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا