کہا کوئی بھی مذہب ایسے حملوں کی اجازت نہیں دیتا
لازوال ڈیسک
جموںجموں بس اڈے پر ہوئے حالیہ گرنیڈ دھماکہ جس میں ایک بڑی تعداد میں مسافر زخمی ہوئے جبکہ دو مسافروں کی قیمتی جانوں کا زیاں ہوا تھا جہاں اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا تھا کے حال معلوم کرنے کیلئے کئی لوگوں نے جی ایم سی کا رخ کیا اسی سلسلہ میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال ،صوبائی سیکریٹری شیخ بشیر احمد، محمد فاروق مغل اور دیگران نے جی ایم سی جموں کا دورہ کر کے زخمی ہونے والے مسافروں کا حال جانا ۔وہیں ڈاکٹر کمال نے اس سانحہ پر سخت الفاظ میں اظہار تشویش کیا اور کہا کہ کوئی بھی مذہب ایسے حملوں کی اجاز ت نہیں دیتا ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ کو انجام دینے والوں کا پردہ فاش کیا جائے اور عوامی مقامات کو محفوظ بنایا جائے۔موصوف نے کہا کہ اس سانحہ کے متاثرین کیلئے اعلان کردہ امداد کو فوری فراہم کیا جائے ۔