’بہاریں لوٹ آ رہی ہیں‘

0
0

گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں16اپریل کو’’اردو شاعری کا سیکولر مزاج‘‘پہ سمپوزیم
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍ماضی میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سیقومی اور بین الاقوامی سطح پر سرخیوں میں رہنے والا شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ لگ بھگ دو سال کے بعد( COVID 19) واپس اپنی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی طرف لوٹ رہا ہے۔16 اپریل کو ڈگری کالج ڈوڈہ میں شعبہ اردو ایک سمپوزیم "اردو شاعری کا سیکولر مزاج”ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال (پرنسپل)کی قیادت میں کالج طلباء کے درمیان ایک تقریری مقابلہ کرانے جا رہا ہے،جسمیں ڈوڈہ کے ایک نوجوان ابھرتے ہوے شاعر حمید اللہ ماہر(انسپکٹر جموں و کشمیر پولیس) بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر اختر حسین آخون نے کہا کہ” ماضی میں شعبہ اردو نے قومی اور بین الاقوامی سیمینار اور کانفرنس بعنوان ادب،امن،محبت اور انسان دوستی پر منعقد کی ہیں اور انشاء اللہ آیندہ بھی ایسے ہی پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جن کا مقصد طلباء کی شخصیت سازی اور ایک ذمہ دار شہری بنانا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا