آئی ٹی کشتواڑ کے طلباء نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت این ایچ پی سی ڈولہستی پاور اسٹیشن کا دورہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//این ایچ پی سی ڈولہستی پاور اسٹیشن وقتاً فوقتاً آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں، 12 اپریل 2022 کو گورنمنٹ آئی ٹی، کشتواڑ کے طالب علموں کے ڈوولہستی پاور اسٹیشن کے پاور ہاؤس کے دورے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران این ایچ پی سی کے عہدیداروں نے کنٹرول روم، مشین گیلری اور پاور کے مختلف حصوں کے دورے پر طلباء کی رہنمائی کی جہاں انہوں نے ہائوس اور بجلی کی پیداوار اور پاور ہاؤس کے آپریشن کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات دیں۔اس موقع پر منوج کمار سنگھ، گروپ جنرل منیجر (انچارج)، ڈولہستی پاور اسٹیشن نے پاور ہاؤس کے کانفرنس ہال میں طلباء سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے طلباء کو آزادی کا امرت مہوتسو کے بارے میں آگاہ کیا اور بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اسکیم کے تحت مقامی علاقے اور ملک کی ترقی میں ڈولہستی پاور اسٹیشن کی طرف سے کئے جانے والے تعاون کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے طلبائ کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ پروگرام کے اختتام پر منوج کمار سنگھ جنرل منیجر (انچارج) نے طلباء اور اساتذہ کو یادگاری نشانات پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر آئی ٹی، کشتواڑ کے اساتذہ نے اس دورے کے انعقاد کے لیے منوج کمار سنگھ، گروپ جنرل منیجر (انچارج) اور این ایچ پی سی کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا