متبرک مقدس ایام میں قلت آب نے وادی کے بیشتر علاقوں میں سنگین رُخ اختیار کیا

0
0

ساندو کولگام میں خواتین نے خالی مٹکے لے کرانتظامیہ کے خلاف اپنے غم وغصے کااظہار کیا

اے پی آئی
سرینگر؍؍مقدس متبرک ایام کے دوران قلت آب کے خلاف ساندوکولگام میں خواتین کی بڑی تعداد نے خالی مٹکے لیکراحتجاجی مظاہرے کئے اور الزام لگایاکہ جل شکتی محکمہ کوبار بار آگاہ کیاگیاکہ انہیں پینے کاپانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائے تاہم ایسا نہیں کیاگیا۔اے پی آ ئی کے مطابق ساندو کولگام میں اس وقت اننت ناگ شاہراہ پرگاڑیوں کی آمد رفت تھم گئی سینکڑوں کی تعداد میں تاجرسرکاری ملازمین طلاب مزدور گاڑیوں میں رہنے پرمجبور ہوگئے جب خواتین نے خالی مٹکے لے کر شاہراہ پردھرنا دیااور احتجاجی مظاہرے کئے ۔احتجاج کرنے والی خواتین کی جل شکتی محکمہ کوبا ربار قلت آب کے سلسلے میں آگاہ کیاگیاتاہم متعلقہ ادارہ ٹس سے مس نہیں ہوا بلکہ لوگوں کومصائب مشکلات میں مبتلاکرتا رہا۔مقامی لوگوںکے مطابق ناصاف پانی استعمال کرنے کے باعث علاقے میں طرح طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑی ہے بڑی تعداد میں لوگ علاج کے لئے اسپتالوں اور ڈاکٹروںکے پرائیویٹ کلنکوں کارخ کرنے پرمجبور ہوگئے ہے ۔ادھروادی کے دوسرے علاقوں میں بھی قلت آب نے لوگوں کوپریشانیوں میں مبتلاکردیاہے سرکار نے مقد س ایام شروع ہونے سے پہلے بنیادی سہولیات جن میں پانی بجلی کی فراہمی صحت وصفائی کاخاص خیال رکھنے سڑکوں کی مرمت کایقین دلایاتھاپرسرکار اپنے وعدوںکوعملی جامہ پہنانے میں برُی طرح سے ناکام ہوئی ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا