مغل روڑ کے دونوں اطراف شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل

0
0

شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کیا جائے ۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ
سی این آئی
سرینگر//مغل روڑ کے دونوں اطراف سے برف ہٹانے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں اب انتظامیہ کی جانب سے روڑ کھولنے کے اعلان کی دھیر ہے جبکہ راجوری اور ضلع شوپیاں کے لوگوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ روڑ کو جلدی کھولنے کی منظوری دیں تاکہ اس شاہراہ سے لوگوں کو آنے جانے میں سہولیت پہنچے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مغل روڑ کے دونوں اطراف یعنی شوپیاں کی طرف اور راجوری کی طرف سے بھی شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور شاہراہ سے برف ہٹائے جانے کے کام کو مکمل ہونے کے بارے میں راجوری اور شوپیاں انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے تاہم ایل جی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک روڑ کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ شاہراہ قابل آمدورفت بن چکی ہیں اس لئے سرکار کو چاہئے کہ وہ اس روڑ کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کریں تاکہ لوگوں کو اس سلسلے میں راحت ملے ۔ مغل روڑ سے برف ہٹانے اور اسے قابل آمدورفت بنانے کا کام محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے مکمل کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ کی مقامی لوگوں نے سراہنا کی اور کہا کہ محکمہ کی جانب سے کافی محت کے بعد یہ روڑ قابل آمدورفت بن چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے مشنری اور افرادی قوت کا بھر پور استعمال کرکے اس کو وقت سے پہلے ہی قابل آمدورفت بنایا ہے ۔ دریں اثناء سی این آئی کی ٹیم نے مغل روڑ کا دورہ کیا اور مشاہدہ کیا کہ روڑ سے برف مکمل طور پرہٹائی جاچکی ہے اس لئے اس کو کھلونے کیلئے اب مزید انتظار کرنے کی ضرور ت نہیں ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا