اِس برس حج ہوگا

0
0

حج کمیٹی آف اِنڈیا نے حج۔2022ء کیلئے تازہ رہنما خطوط جاری کئے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍حج کمیٹی آف اِنڈیا ( حج سی آئی )نے آج حج۔2022ء کے لئے تازہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ حج کمیٹی آف اِنڈیا کی طرف سے جاری کردہ سرکیولر ہدایات کے مطابق زیر نمبرHC-24/52/2022/1478بتاریخ 9؍ اپریل 2022ء سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اَب علان کیا ہے کہ اِس برس حج ہوگا ۔قواعد و ضوابط کے مطابق عمل کیا جائے گا۔اِس میں کہا گیا ہے کہ اِس برس حج کا فریضہ وہ لوگ اَدا کرسکتے ہیںجن کی عمر 65 برس سے کم ہے اور جنہیں وزارتِ صحت سعودی عرب کی طرف سے منظور شدہ کووِڈ۔19 کے اہم ٹیکے مل چکے ہیں۔اِس کے علاوہ سعودی عرب کے باہر سے آنے والے عازمین حج کو روانگی کے 72گھنٹوں کے اَندر منفی کووِڈ۔19پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ حج کمیٹی آف اِنڈیا نے واضح کیا کہ وہ تمام حج کے خواہشمند جنہوں نے حج کے درخواست فارم جمع کئے ہیں اور جن کی عمر زائد اَز 65 برس ہے ( 30؍ اپریل 2022ء تک ) وہ حج ۔2022کے لئے نااہل ہوں گے۔اِس سے ان خواتین عازمین کی حج نشست بھی منسوخ ہو جائے گی جن کے محرم یا مرد ساتھی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہے ۔ اس سے 70 پلس زمرہ کے عازمین کے ساتھی بھی متاثر ہوں گے۔ اَب نئے حج درخواستیں 9؍ اپریل 2022ء سے 22؍ اپریل 2022ء تک آن لائن دی جاسکتی ہیں کہ درخواست دہند ہ کے پاس 9؍ اپریل 2022ء کو یا اس سے پہلے جاری کردہ مشین ریڈ ایبل اِنٹرنیشنل پاسپورٹ ہوناچاہیے اور کم اَز کم 31؍ دسمبر 2022ء تک قابل عمل ہونا چاہیے۔اِس کے علاوہ درخواست دہند ہ کی عمر مقررہ 65 برس سے کم ہونی چاہیے( 30؍ اپریل 2022ء یا اس سے پہلے) اور اس نے وزارت صحت سعودی عرب کی طرف سے منظور شدہ کووِڈ۔19 ویکسی نیشن حاصل کئے ہوں۔مزید برآں ، ان خواتین عازمین کے نئے محرم ساتھی کے طور پر جنہوں نے پہلے ہی حج کے لئے درخواست دے رکھی ہے لیکن ان کے موجودہ محرم ساتھیوں کی حج نشستیں زیادہ عمر کی وجہ سے منسوخ ہو گئی ہیں جیسا کہ سعودی عرب نے تجویز کیا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا