بھلیسہ کے پینگل کے لیے ڈگری کالج منظور نہ کرنا بڑی ناانصافی ہے:عوام
اکرم ملک
بھلیسہ // حالیہ دنوں گورنر انتظامیہ کی جانب سے کئی نئے ڈگری کالجوں کو منظوری دی گئی ہے جو خوش آئند فیصلہ ہے مگر علاقہ پینگل کو نظر انداز کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ اس موقع پر سرپنچ پنچایت بدھلی دانش دوست ملک اور سماجی کارکن وسیم احمد ٹاک نے نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں گورنر انتظامیہ نے ریاست جموں و کشمیر کے مختلف علاقہ جات کے لیے نئے ڈگری کالجوں کی منظوری دی ہے وہیں علاقہ پینگل سے مقامی لوگ کافی عرصہ سے ڈگری کالج کی مانگ کر رہے تھے مگر اس علاقہ کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے جسے اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں وقتِ حکومت نے کئی ڈگری کالج منظور کئے تھے تو اس وقت بھی یہاں کے علاقہ کو نظر انداز کیا گیا تھا مگر اب پھر گورنر انتظامیہ نے نئے ڈگری کالجوں کی منظوری دی تو اج ایک بار پھر اس پینگل عوام کی اواز کو دبا کر نظر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں چلی اور پینگل کے بچوں اور بچیوں کو کئی گھنٹے سفر کر کے گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران پہونچنا پڑتا ہے وہیں گاڑیوں کی عدم دستیاب بھی بچوں کے لیے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بھلیسہ کے پینگل جکیاس کے لیکن ڈگری کالج کی منظوری دی جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو آنے والے وقت میں عوام پینگل سڑکوں پر اتر کر احتجاج و مظاہرے کرےگی جس کی تمام تر زمیداری گورنر انتظامیہ کی ہو گی۔