گورنر مشیر خورشید گنائی کا بھی شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
ادھمپور//آج نیلی نالا پنچایت میں نئے ڈگری کالج کے سنگ بنیاد رکھنے پر پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ممبر اسمبلی مسٹر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے گورنر موصوف کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ نیلی نالہ میں دیا گیا ڈگری کالج صرف گورنر موصوف کی دین ہے۔ انہوں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن پہلے جیب نیلی نالا ،سناڈی، تھاتھی بڑولا سین ٹکرا پنچایتوں کے سرپنچوں کا ایک وفد ان کی صدارت میں گورنر موصوف کے مشیر خورشید گنائی سے جموں میں ملا اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ڈگری کالج کا سنگ بنیاد جلد سے جلد رکھ کر اس کا تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔ جس میں انہوں نے ان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تعمیراتی کام جلد شروع کر دیا جائے اور جس کے تحت طالب علموں کی تعلیم بھی جلد شروع. 2 دن کے اندر اندر ہی سب بنیادیں پتھر رکھنے کے لئے انہوں نے مشیر خورشید گنائی کا بھی شکریہ کیا۔