بین الاقوامی سرحد کے نوجوانوں کے حق میں ہوئے فیصلے کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
جموںمرکز کی جانب سے بین الاقوامی سرحد پر آباد نوجوانوں کے حق میں دس فیصد رزرویشن کے فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے شری رام سینا کے صدر راجیو مہاجن نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک دیرینہ مانگ تھی ۔انہوں نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تین خطے ہیں نہ کہ صرف کشمیر ہی ہے ۔موصوف نے کہا کہ دس فیصد رزرویشن سے معاشی طور پر پچھڑے ہوئے طبقے کو افادیت حاصل ہوگی جوایک طویل وقت سے جد و جہد کر رہے تھے ۔