کئی دیگر مستحق علاقہ جات کو رکھا گیا محروم:عوام
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// خطہ جموں کی چوبیس آر بی اے فائلوں کی لسٹ گذشتہ روز جاری گئی ہے جس میں ضلع پونچھ کے مرہوٹ گاﺅں کو آر بی اے کے زمرہ لایا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلاک سرنکوٹ میں متعدد گاﺅں ایسے ہیں جو آر بی اے زمرہ کے مستحق ہیں لیکن حلقہ انتخاب سرنکوٹ کے سیاسی لیڈران کے ذاتی مفادات کا شکار ہوئے ہیں۔اس کی مثال گاﺅں ہاڑی ،رجاڑہ، سنئی، گھونتل جیسے علاقاجات ہیں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان پائے جانے کے باجود ان علاقاجات کو آر بی اے زمرہ سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ ان علاقاجات کے عوام کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے۔اگر ہاڑی اور رجاڑہ کی بات کی جائے تو گاﺅں مرہوٹ سے بھی دور دراز پہاڑی علاقوں پر واقع ہیں جہاں کئی ضروری سہولیات کا فقدان ہے۔اسی طرح گاوں گھونتل سے ملحقہ گاﺅں سانگلہ ، پمروٹ، فضل آباد کو آر بی اے کا زمرہ دیا گیا ہے لیکن درمیان میں گھونتل گاﺅں کو آر بی اے سے محروم رکھا گیا ہے۔اسی طرح گاﺅں سنئی جہاں لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ آر بی اے کا زمرہ دیا جائے لیکن سیاسی عدم توجہی کا شکار یہ علاقہ رہا ہے جہاں ابھی تک دور دراز جگہوں تک سڑکیں دستیاب نہیں ہیں اور لوگوں کو میلوں پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔اس ضمن میں متعدد لوگوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نمائندوں نے اپنی ذاتی مفادات کی خاطر ان علاقوں کو آر بی اے زمرہ میں لانے کی قیادت کی جن میں ان کا ذاتی مفاد تھا اور ووٹ بنک کے طور پر چند چنندہ گاﺅں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو اس زمرہ کے مستحق ہیں۔عوام نے ذرائع ابلاغ کی وساطت گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں میں وفد بھیج کر سہولیات کا معائنہ کروایا جائے اور باقی ماندہ علاقوں کو بھی آر بی اے کا زمرہ دیا جائے جو اس کے مستحق ہیں۔