بولنی ٹاپ سے مہاکنڈ سڑک خستہ حالی کا شکار،گونر انتظامیہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل

0
0

شوکت پرواز
ریاسی// گول کی بولنی ٹاپ سڑک انسانوں کے چلنے کے قابل نہیں رہی ہے کیونکہ اب اس پرمال مویشی کے چلنے کا راستہ بھی نہیں ہے ۔اسی سلسلہ میں عوام کا کہنا ہے کہ یہ سڑک اب درد سر بنی ہوئی ہے۔مقامی شخص راجہ مظفر نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ جات میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیمار شخص کو مہاکنڈ سے چار پائی پہ اٹھاکر بولنی ٹاپ پہنچانا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیاستدانوں نے اس علاقہ کو 18 سالوں سے نظر انداز رکھا ہے اور وہ اسی وقت آتے ہیں جس وقت ان کو ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے اس سے پہلے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اسی ضمن میں مہاکنڈ کی عوام نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس سڑک پر جلد سے جلد کام شروع کروایا جائے تاکہ یہاں کی غریب عوام بھی تھوڑی راحت کی سانس لے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا