یواین آئی
چنئی// ہندوستان کے سوربھ گھوسال نے ویلز کے جول ماکن کو شکست دے کر شکاگو میں منعقد پی ایس اے ورلڈ اسکویش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ایس آر ایف آئی کی جانب سے یہاں جاری ریلیز کے مطابق 11 ویں سیڈ سوربھ گھوشال نے جول ماکن کو 13-07،11-11، 07-11، 11-13 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔پہلا سیٹ ہارنے کے بعد سوربھ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے آخری تین سیٹ میں ماکن کو کوئی موقع نہیں دیا اور میچ اپنے نام کیا۔اس سے پہلے سال 2017 میں ممبئی میں منعقد سی سی آئی انٹرنیشنل میں سوربھ نے ماکن کو شکست دی تھی۔یہ دوسری بار ہے جب سوربھ ا سکویش کی عالمی چیمپئن شپ میں آخری آٹھ میں پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے سوربھ سال 2013 میں عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے ۔ کوارٹر فائنل میں سوربھ کا سامنا جرمنی کے سمون روسنر سے ہوگا۔یواین آئی۔