ضلع ڈوڈہ میں حالیہ شدید برفباری سے رہائشی مکانات و میوہ باغات پوری طرح سے تباہ ہوئے

0
0

 

بھلیسہ بونجواہ و دیگر علاقہ جات کے غریب لوگوں کو برفباری سے ہوئے نقصانات کا پورا پورا معاوضہ دیا جائے:عوام
اکرم ملک
بھلیسہ // ضلع ڈوڈہ میں حالیہ برفباری سے جہاں سینکڑوں رہائشی مکانات تباہ ہوئے ہیں وہیں میوے باغات بھی پوری طرح ختم ہوئے ہیں جس سے غریب لوگ کافی پریشان ہوئے ہیں۔ اس دوران ضلع ڈوڈہ کے مختلف مقامات جن میں چلی منو کٹا, کہل جوگاسر , چانٹی بالہ , کاہرہ ٹانٹہ , بونجواہ پتازی و کیتھر, فہگسو ٹھاٹھری و سروڑ سے مقامی لوگوں نے لازوال کو بتایا کہ حالیہ برفباری سے غریب لوگوں کے سینکڑوں رہائشی مکانات تباہی ہوئے ہیں کئی رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہونچا ہے وہیں میوے باغات بھی پوری طرح تباہ ہوئے ہیں مگر ابھی تک نہ کوئی رہائشی مکانات کے نقصان کا جائزہ لیا گیا ہے اور نہ ہی میوے باغات کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے جو غریب عوام کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی کی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر گھر کا لاکھوں میں نقصان ہوا ہے جن میں میوے باغات اور رہائشی مکانات شامل ہیں مگر ابھی تک کوئی امداد نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین صرف سڑک کے اس پاس تک جاکر جائزہ لے رہے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں ہوئے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے مگر دور سے ہی اندازہ لگانے کے بجائے زمینی سطح تک پہونچ کر غریب لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لیا جائے جس سے غریب لوگوں کے نقصانات کا پورا اندازہ ہو گا۔انہوں نے مقامی و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ضلع ڈوڈہ کے بیشتر مکانات پر حالیہ برفباری سے ہوئے نقصانات کا جلد از جلد جائزہ لیا جائے اور تخمینہ لگا کر پورا پورا معاوضہ دیا جائے جس سے غریب لوگ دوبارہ رہن سہن کا بندوبست کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا