بڑھتے نشے کو لے کر ہر شہری کو بیدار کرنا ہمارا پہلا مقصد: منکوٹیہ

0
0

ادھمپور//ینتھرز پارٹی کی طرف سے گزشتہ دنوں سے چلائی جا رہی بیداری مہم اپنے تیسرے مرحلے میں پنچایت جیب کے پڈانومجالتا منمےلا ٹھگر میں پہنچی۔ اس موقع پر پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدرور سابق ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے عوام کو گھر گھر جا کر بڑھتا نشہ اور پینے کے پانی کا مسئلہ لے کر بیدار کیا اور ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سماجی مسائل پر یکجہتی سے اپنی آواز بلند کریں۔ منکوٹیہ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بیداری مہم 16 مارچ تک چلے گا اور اس متعلقہ نشے کے خلاف 17 مارچ کو صبح6 بجے تھاتھی بس اسٹینڈ سے جب ٹھنگر تک ایک میراتھن دوڑ کا اعلان کیا جائے گا ۔جس میں پنچایت جب اے بی نیلی نالہ، بڈولا کےمبل ڈنگا، پاٹا، سمول، سناڈی، ہرتیان، تنن اور موتتل کے تمام مقامی رہائشی شامل ہوکر اس میراتھن میں حصہ لیں گے۔ یہ میراتھن غیر سرکاری و غیر سیاسی تنظیم ڈوگرا انقلاب ٹیم کی جانب سے کرائی جائے گی ۔اس موقع پر منکوٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں اودھم پور شہر کے ارد گرد گاو¿ں میں چٹے کا نشہ زہر کی طرح پھیل گیا ہے اور ہمارے نوجوان اس کی زد میں آکر اپنی جان تک گنوا بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس نشے کو لے کر ہم سب کو آگاہ ہونا کافی ضروری ہے تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اس کی طرف جانے سے روک سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا