بھاری برف باری کے باوجود سونا ٹریڈ ویز نے لوگوں میں گھر گھر رسوئی گیس تقسیم کئے

0
0

منظور پکھر پوری
پکھر پور //گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی چند فٹ برف گرنے کے ساتھ جہاں انتظامیہ کی نا اہلی کی پول کھل گئی وہیں دوسری جانب وادی میں کئی نجی روسوئی گیس ایجنسیوں نے عوام کو مشکل حالات میں اپنی خدمات بہم پہنچا کر ایک مثال قائم کردی۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر کی معروف نجی رسوئی گیس ایجنسی سونا ٹریڈ ویز نے وادی کے دور دراز علاقوں میں شدید برف باری کے باوجود رسوئی گیس گھر گھر پہنچائے جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی.مذکورہ ایجنسی نے ضلع سرینگر کے علاوہ ضلع بڈگام کے چرار شریف پکھر پورہ اور اس کے بالائی اور دور دراز علاقوں ڈلون ،فٹلی پورہ، چراری پورہ، کنہ دجن ،ناگہ بل، یوسمرگ قابل ذکر ہےں میں رسوئی گیس کی سپلائی معقول طریقے سے بہم رکھی ان علاقہ جات کے رہائشی لوگوں نے سونا ٹریڈ ویز کی بھاری برف باری میں عوام کو رسوئی گیس کی سہولیات اور معقول فراہمی پر مذکورہ ایجنسی اور اس سے منسلک فیلڈ عملے کی کافی سراہنا کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا