سعودی عرب کا منی لانڈرنگ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی یورپین تجاویز پر اظہار افسوس ،نظرثانی کا مطالبہ

0
0

ےو اےن اےن
ریاض //سعودی عرب نے یورپی یونین کی ان تجاویز پر”افسوس“کا اظہار کیا ہے کہ مملکت کو ان ممالک کی منی لانڈرنگ کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے جو دہشتگردی کی مالی امداد اور منظم جرم کو روکنے کیلئے کم کوششیں کرتی ہے،یہ بات سرکاری میڈیا نے جمعرات کو بتائی۔ سعودی عرب اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ یورپی کمیشن نے تجویز پیش کی ہے کہ انتہائی خطرے کی فہرست پر نظرثانی کرے،یہ رپورٹ سرکاری خبررساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی نے دی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گی ہے کہ ریاض کو اپنے قانونی فریم ورک پر عملدرآمد کیلئے متعدد اقدامات کرنے کے باوجود،جس کے نتیجے میں اس نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا ہے،سیاہ فہرست میں شامل کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا