پہاڑی عوام کی گورنر انتظامیہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
شوکت پرواز
ریاسی//سب ڈویژن درماڑی کے ہاڑی والا میں 21 بھیڑوں کا نقصان ویٹرنری ہسپتال و ڈاکٹر کی عدم دستیابی ہوا ۔واضح رہے مویشیوں اور بالخصوص بھیڑوں میں پھیلتی بیماری سے علاقہ کے لوگ لگاتار نقصان اٹھا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق علاقہ ہاڑیوالا میں محمد بخشاہ ولد بشیر کی اکیس بھیڑوں کا جانی نقصان ہواجبکہ ہر آئے روز کسی نہ کسی کا نقصان ہورہا ہے۔ لیکن بھیڑ پالن کے اعلی آفیسران کو ٹس سے مس نہیںاور علاقہ کے لوگ غریب ہیںجو اس چھوٹے موٹے مال سے اپنا گزارا چلاتے تھے۔ اس ضمن میںمنیر مہتاب نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں کوئی نہ کوئی ڈاکٹر اور ادویات کا ہونا لازمی ہے۔منیر مہتاب نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ پہاڑی علاقے کوہر چیز کی عدم دستیابی سے کئی حالات سے دو چار رہنا پڑتا ہے لہذا محکمہ کے اعلی آفیسران و ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی جائے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں۔