ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،ایرانی خبرگان کونسل

0
0

 

ےواین این
تہران ´//ایرانی خبر گان کونسل اور تہران کے قائم مقام امام احمد خاتمی نے کہاہے کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی خبر گان کونسل اور تہران کے قائم مقام امام احمد خاتمی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا اور اس کے اتحادیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے میزائل پروگرام پر کام جاری رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان، متحدہ عرب امارات، قطرمیں قائم امریکی فوجی اڈے، بحر اومان اور خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے ہمارے میزائلوں کی زد میں ہیں۔ ایران کو کسی بھی قسم کا خطرہ ہوا تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا