جموں میں پاکستانی نعرے! ٹیم جموں نے قصورواروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموںجی جی ایم سائنس کالج جموں کے پاس حال ہی میں احتجاج کر رہے مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔اس ضمن میں ٹیم جموں کے چیئر مین زور آور سنگھ جموال نے یہاں اپنے ایک بیان میں سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وطن مخالف عناصر کے خلاگ کڑی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں ان عناصر پر لاٹھی چارج کرنے کے بجائے قانونی کاروائی عمل میں لانی تھی ۔موصوف نے پولیس کی جانب سے مطاہرین پر لاٹھی چارج کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ایسے وطن مخالف عناصر کی پہچان کر کے ان کے خلاف کارعوائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر انجینئر چندن دتہ، راجیش کپور، سنجے شرما، سرندر شرما و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا