انتظامیہ کی بے بسی کودیکھتے ہوئے لوگوں نے روایت کو زندہ کیا

0
0

پکھر پورہ میں ہلہ شری کے تحت زیارت کے اردگردسے برف ہٹائی گئی
منظور پکھر پوری
پکھر پوری //پکھر پورہ میں انتظامیہ کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے ہلہ شری کرکے زیارت کے ارگرد برف ہٹانا شروع کر دیا ہے مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے متعلقہ محکمہ کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کیاہے وسطی ضلع بڈ گام کے پکھر پورہ جو کہ زیارت کے اعتبار سے مشہور و معروف علاقہ ہے گزشتہ دنوں بھاری برف باری کے نتیجے میں ابھی تک اند رونی سڑکیں برف سے بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور ومرور کرنے میں زبر دست دقعتوں کا سامنا کرنا پڑہ رہا ہے مقامی لوگوں نے اگر چہ اندرونی سڑ کوں اور زیارت کے ارگرد برف ہٹانے کیلئے متعلقہ محکمہ بار بار گزار شات کی ہے تاہم متعلقہ محکمہ کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے ہلہ شری کے تحت آستان عالیہ کے ارد گرد برف ہٹانے کا کام شروع کر کے زیارت پر آنے والے زائرین اور مقامی لو گوں کیلئے راحت رسانی پیدا کی مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ کو جواب دہ بنا کر بعض دوسری اہم اندرونی سڑکوں پر جمع برف کو ہٹانے کیلئے موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا