تھائی بادشاہ کی ہمشیرہ انتخابی امیدوار کے طور پر نااہل قرار دے دی گئیں

0
49

 

ےواین این
بنکاک //تھائی لینڈ میں ملکی الیکشن کمیشن نے بادشاہ مہا وجیرہ لونگ کورن کی بڑی بہن کو آئندہ عام انتخابات میں سیاسی امیدوار کے طور پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڑسٹھ سالہ شہزادی ا±وبول رتنا نے کہا تھا کہ وہ ایک عوامیت پسند سیاسی جماعت کی امیدوار کے طور پر ملکی وزیر اعظم بننا چاہتی تھیں۔ ان کا یہ اعلان تھائی عوام کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔ ا±وبول رتنا کے اس اعلان کے بعد بادشاہ وجیرہ لونگ کورن نے بھی اسے ’نامناسب‘ قرار دے دیا تھا۔ تھائی لینڈ میں بادشاہ تقدیس کا حامل ہوتا ہے اور شاہی خاندان ہمیشہ سیاست سے دور رہتا ہے۔ آج پیر کو ملکی الیکشن کمیشن نے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی، اس میں شہزادی ا±وبول رتنا کا نام شامل نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا