پی ایچ سی عمارت کے ایک کمرے میں مویشی باندھے ہیں،طبی معالجہ سڑکوں پر!
اعجاز کوہلی
مینڈھرسرحدی ضلع پونچھ کے سب ڈویژن مینڈھر کہ دور دراز گاﺅں پٹھاانہ تیر میں ہر ماہ حاملہ خواتین اور بچوں کو لگنے والے حفاظتی ٹیکے سڑک کے کنارے لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔واضح رہے اتوار کو پی ایچ سی پٹھانہ تیر میں پانچ سال سے کم عمر کہ بچوں اور حاملہ خواتین کو جو حفاظتی ٹیکے لگائے جانے تھے وہ پی ایچ سی میں لگا نے کے سڑک کے کنارے خواتین کو بلایا گیا اور وہاں ہی ٹیکے لگائے گے اس ضمن میں نمائندہ سے بات کرتے ہوئے گاﺅں پٹھانہ تیر سے حق نوازہ خان نے بتایا کہ گاﺅں میں پی ایچ سی کی حالات بد سے بد تر ہے ۔حق نواز کے مطابق وہاں پی ایچ سی کے ایک کمرے میں کسی نے مال مویشی رکھا ہوا ہے اور دوسرے کمرے میں شائد ٹیکے لگانے کی جگہ مل جائے لیکن اسٹاف کی کمی اور نااہلی کی وجہ سے پی ایچ سی تک نہیں رسائی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی پونچھ ا ور سی ایم او پونچھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملہ کی فوری تحقیق کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر یہاں کہ نظام کو بہتر بنایا جائے۔