خطہ پیر پنجال کو علیحدہ صوبہ دیا جائے :جاوید احمد رانا

0
0

 

کہا یہ دور ہماری نسلوں کے لئے ایک سیاہ دور سے کم نہیں ہو گا
اعجا زکوہلی
مینڈھر گورنر انتظامیہ کی جانب سے لداخ کو ایک علیحدہ صوبے کا درجہ دیکر جہاں برسر اقتدار گورنر انتظامیہ نے خطہ لداخ کی عوام کا دل جیتنے کی کوشش کی ہے وہیں گورنرنے مرکزی سیاست کے اس دیرینہ خواب کو بھی پورا کیا ہے جس کے لئے دہلی گزشتہ کئی دہائیوں سے فکر مند تھی؟؟آج ریاستی گورنرستیہ پال ملک مرکزی سرکار کے ان تمام خوابوں کی تعبیر بھی ثابت ہوئے ہیں جن کے لئے ہمارا وفاقی نظام بےتاب تھا۔چا ہیے وہ لداخ کو الگ صوبے درجہ دینا ہو۔چاہیے پنچایتی یا بلدیاتی انتخاب کرانے کا فیصلہ ہو چاہیے مختلف محکمہ جات میں خالی پڑی اسامیوں کو اپنی منشاءکے مطابق بھرتی کرنا مطلوب ہو۔ یہاں تک خصوصی آرڈیننس کے ذریعہ ریاستی قوانین میں ترمیم کرنے جیسے منصوبے زیرِ غور ہیں بیشک ریاستی آئین کی خلاف ورزی کیوں نہ ہوتی ہو؟ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری اور مینڈھر کے سابقہ ممبر اسمبلی جاوید احمد رانا نے سب ڈویژن مینڈھر میں پارٹی کارکنان کے اجلاس میں کیا ۔جاوید احمد رانا نے کہا کے مرکز میں برسرِ اقتدار طاقتوں کی ہمیشہ سے ہی یہ سوچ رہی ہے کے کسی نہ کسی طرح ریاست جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جائے تاکہ متحدہ کشمیر کی خوابِ کی تکمیل کو چکناچور کیا جا سکے۔ بظاہر مرکز کی اس خواب کو پورا کرنے میں پی۔ڈی۔پی قیادت نے ادبھی ا کیا جس کی روح سے آج مرکزی وزارتِ داخلہ کے پالیسی ساز گورنر انتظامیہ کے ذریعہ ہر وہ کام کروا رہے ہیں جس کے لئے دہائیوں سے وہ منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کے ستم ظریفی یہ ہے کے گورنر انتظامیہ کے ذریعہ ریاست میں ایک سے ایک نیا فیصلہ ریاست کی مجموعی عوام خصوصاً آنے والی ہماری نسلوں کے لئے ایک سیاہ دور سے کم نہیں ہو گا۔جاوید احمد رانا نے کہا کے ہم ذات برادری کی تقسیم میں لگے رہے اور ہمارا ازلی دشمن ہماری شناخت کو ختمِ کرنے میں مصروف رہا ہے؟ انہوں نے کہا کے گورنر انتظامیہ کے ذریعہ لیئے گے تمام کے تمام فیصلے نہ صرف مجموعی ریاستی عوام کے مفادات اور سوچ کے منافی ہیں بلکہ یہ فیصلے ہماری آنے والی نسلوں کے اجتماعی قتل کے مترادف ہیں جن کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہماری سرکاروں نے ہمیشہ ہی اس بے حد پسماندہ اور سرحدی خطہ کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہر ایک مقام پر نظرانداز کیا ہے حالانکہ یہاں کے عوام نے مشکل سے مشکل ترین حالات میں بھی ملکی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے باوجود اس کے کسی بھی سرکار نے یہاں کے معصوم عوام کے ساتھ کوئی انصاف نہیں کیا ہے ۔جاوید احمد رانا نے کہا کہ اس سرحدی اور پسماندہ خطہءپیر پنجال کے عوام ستیہ پال ملک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کے لداخ کی طرز پر اس خطہ کو الگ صوبہ کا درجہ دیا جائے تاکہ اس پسماندہ علاقہ کی عوام کی دیرینہ مانگ کو بلا تاخیر پورا کیا جائے تاکہ اس پسماندہ علاقہ کی تعمیر وترقی ممکن ہو سکے۔جاوید احمد رانا نے کہا کے ماضی گواہی دیتا ہے کہ نیشنل کانفرنس ہی وہ واحد جماعت ہے جو ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کے ساتھ یکساں انصاف کر سکتی ہے اور یہی وجہ ہے اب ریاست کے عوام قطار در قطار نیشنل کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے ریاستی عوام خصوصاً خطہ پیر پنجال کے عوام سے اپیل کی کے آپ بلا تاخیر اور بلا امتیاز رنگ و نسل نیشنل کانفرنس میں شامل ہو کر عمر عبداللہ کے پروگرام اور پالیسیوں کی تائید میں انہیں اپنا تعاون دیں تاکہ ریاستی عوام کے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کا سدباب کیا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا