عبدالرحیم زندہ ہیں،چین نے اویغور مسلمان موسیقار کی ویڈیو جاری کر دی

0
0

 

10 فروری کو بنائی گئی ویڈیو میں عبد الرحیم پیغام دے رہے ہیں ان کی صحت ٹھیک ہے،چینی میڈیا
ےواین این
بیجنگ ´//چین میں ایک حراستی مرکز میں ملک کے معروف موسیقار عبد الرحیم حیات کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد چینی حکام نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں عبد الرحیم حیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔10 فروری کو بنائی گئی اس ویڈیو میں بظاہر عبد الرحیم حیات یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق عبد الرحیم حیات چین کے سنکیانگ علاقے میں آٹھ سال کی سزا کاٹ رہے تھے اور ان کا تعلق اویغور برادری سے ہے۔ایک اندازے کے مطابق چین کے ان حراستی کیمپوں میں تقریباً دس لاکھ اویغور مسلمانوں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔اس سے قبل ترکی نے چین سے اویغور مسلمانوں کے لیے بنائے جانے والے حراستی کیمپوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم کچھ ایغور افراد نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اویغور برادری کے حقوق کے لیے کام کرنے والی امریکہ میں تنظیم اویغور ہیومن رائٹس پروجیکٹ کے چیئرمین نوری ترکل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کچھ عناضر مشکوک ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا