بھدرواہ میں تین منزلہ’ لون فاسٹ فوڈ ‘جل کر خاکستر

0
0

لاکھوں روپے کی املاک بھی راکھ میں تبدیل
ساجد طفیل لون
بھدرواہ؍؍ بھدرواہ شہر سے دوکلومیٹر کی دوری پر واقع ادرانہ گائوں جہاں دیر رات آگ لگنے کے واقعے میں 3 منزلہ فاسٹ فوڈ اسٹیشن جل کر خاکستر ہو گیا، لاکھوں مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق 3 دکانوں پر مشتمل تین منزلہ عمارت پراسرار طور پر آگ کی زد میں آ گئی۔آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور فائر ٹینڈرز کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کیا اگ اس قدر بھیانک تھی جو بہت تیزی سے پھیل رہی تھی۔ایس ڈی پی او بھدرواہ میر غفور اور ایس ایچ او جتندر سنگھ رکوال فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن میں شامل ہو گئے۔پولیس، فائر ٹینڈر اور مقامی لوگوں کی بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیاجب ایس ایچ او بھدرواہ جتیندر سنگھ رکوال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور ہم آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگا رہے ہیں۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ شارٹ سرکٹ لگتا ہے۔دکانیں یاسر لون ولد شوکت احمد لون ساکنہ ادرانہ بھدرواہ کی ہیں۔ مالک یاسر لون نے بتایا کہ آگ لگنے سے ان کی 3 دکانوں بشمول فاسٹ فوڈ، بوٹیک اور پینلنگ شاپ سمیت 70 لاکھ مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نقصان کا ازالہ کرے کیونکہ اس نے کاروبار کو بڑھانے کے لیے بینکوں سے قرضہ لیا ہے۔ دریں اثناء مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں پانی دستیاب ہو تو نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ سب مین پائپ تقریباً ہر آباد علاقے میں ہیں، لیکن یہاں کوئی فائر ہائیڈرنٹس نصب نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھدرواہ کے تمام آباد علاقوں میں فائر ہائیڈرنٹس لگائے جائیں اور فائر سٹیشن کو اقبال کالونی سے منتقل کیا جائے جہاں سے وہ بروقت کسی بھی جگہ پونچے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کو ٹال سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا