اب ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی طرف لے جانے کا منصوبہ ہے جبکہ ضرورت ہیروزگار کی:مفتی غلام محیدالدین
دلشاد احمد
کوٹرنکہ؍؍ کوٹرنکہ جامع مسجد میں مفتی غلام محیدالدین مصباحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلے تو جموں وکشمیر کی پہچان کو ختم کیا پھر ریاست کو تباہ کیا اب یوٹی انتظامیہ نے ہمارے نوجوانوں کے لئے شراب خانوں کو جنم دیا ہے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ شراب خانہ کھول کر جموں وکشمیر بالخصوص مسلمانوں کے نوجوانوں کو منشیات کی طرف دکھیل رہی ہے انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ کبھی بھی کسی بھی حالت میں کوٹرنکہ قصبہ یاپھر کوٹرنکہ تحصیل کے دیگر علاقہ جات میں شراب خانہ کھولنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی مفتی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم وتربیت کی ضرورت ہے۔ روزگار کی ضرورت ہے کوٹرنکہ سب ڈسٹرکٹ میں سڑک. پانی. ہیلتھ. بجلی جیسی سہولیات کی ضرورت ہییہاں تو لوگ حکومت سے بھتر سڑکیں اور دیگر بھتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں یہ شراب خانوں کی ضرورت کوٹرنکہ میں نہیں ہے کوٹرنکہ کے لوگ ہرگز نہیں چاہتے۔ ہیں کہ ہمارے نوجوان منشیات جیسی لت پت میں داخل ہوں مفتی نے کہا کوٹرنکہ جیسے علاقوں میں حکومت شراب خانہ کھول کر محول کو برباد کرنا چاہتی ہے۔ یہاں کے ہندو مسلمان شرابہ خانہ کے مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوٹرنکہ میں شراب خانہ کھولنے کے ارادوں کو منسوخ کیا جائے اگر حکومت یہاں شراب خانہ کھولے گی تو یہاں تباہی وبربادی کا دور شروع ہوجائے گا۔ نوجوان نسل تباہ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوٹرنکہ کے لوگوں کو سڑکوں پر احتجاج کے لئے مجبور نہ کرے