محکمہ دیہی ترقی میں نہیں ہورہی شنوائی پنچ وارڈنمبر5 دھنواکلثوم اختر
شیراز چوہدری
راجوری : ایک طرف مرکزی حکومت و جموں کشمیر یوٹی انتظامیہ جموں کشمیر کے اندر پنچایتی راج نظام کو مضبوط و مستحکم بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور جموں کشمیر کے اندر پہلی بار تین سطح پنچایتی نظام مکمل بھی ہوا ہے۔ اس کے باوجود بھی کچھ پنچایتی نمائندے آج بھی اپنا رونا رو رہے ہیں۔ لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے بلاک ڈونگی کی پنچایت دھنوا کی وارڈ نمبر 5 کی پنچ کلثوم اختر کا یہ کہنا ہے کہ میری وارڈ کے اندر آج تک کوئی بھی کام نہیں ہوا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کے میں جو بھی پلان بناتی ہوں وہ کام نہیں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری وارڈ میں جو بھی ٹینڈر لگے تھے وہ آج تک مکمل نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا میں نے اس کی شکایت کہیں بار بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر ڈونگی کے دفتر میں بھی کی ہے مگر آج تک کوئی ازالہ نہیں ہوا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے یہ گزارش کی ہے کہ میری وارڈ کا دورہ کیا جائے اور متعلقہ افسران کو یہ حکم دیا جائے کہ میری وارڈ کے جتنے بھی تعمیراتی کام ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔