رہائی کیلئے کٹھوعہ میں الگ الگ مقامات پر اپنا احتجاج کیا
حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ ضلع میں پٹواری ایسوسی ایشن نے پولیس کی حراست میں گرفتار پٹواریوں کی رہائی کیلئے کٹھوعہ میں الگ الگ مقامات پر اپنا احتجاج کیا۔تاہم کٹھوعہ، بسوہلی ، بلاوار ، بنی سمیت دیگر مقامات پر انھوں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔اس دوران مظاہرین پٹواریوں نے کہا کہ جلد از جلد گرفتار پٹواریوں کی رہائی کی جائے اور کہا کہ ان پٹواریوں کو جن کا کوئی کردار ہی نہیں ہے بغیر کسی جواز کے حراست میں لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی اندرونی انکوائری ہونی چاہیے اور اگر کوئی قصور وار پایا جاتا ہے تو انکے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے لیکن اسطرح پٹواریوں کو ہراساں کرنا ناقابل قبول ہے اور ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔