موہالی، // ہندوستانی کپتان روہت شرما نے جمعہ کو یہاں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہندوستانی ٹیم تین اسپن گیند بازوں روی چندرن اشون، جینت یادو اور رویندر جڈیجہ اور تیز گیندبازوں میں محمد شامی و جسپریت بمراہ کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
سری لنکن ٹیم میں صرف ایک اسپن باؤلر ہے۔