سلمان کی ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی

0
0

ممبئی// بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ اس سال 30 دسمبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

سلمان خان اپنی آنے والی کبھی عید کبھی دیوالی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ سلمان جلد ہی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔
سلمان خان اپریل کے پہلے ہفتے میں فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔
فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ 30 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوسکتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کا موضوع سلمان خان اور ساجد کے دل کے بہت قریب ہے۔
کہانی خود ساجد ناڈیاڈوالا کی ہے اور وہ اس فلم کی کہانی کے ذریعے ناظرین تک کامیڈی، ڈرامہ، جذبات، ایکشن اور سماجی پیغام پہنچانے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔
اس فلم میں پوجا ہیگڑے سلمان خان سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔
فلم میں سلمان خان اور پوجا ہیگڈے کے علاوہ جنوبی ہند کے سپر اسٹار وینکٹیش بھی نظر آسکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا