نیوزی لینڈ نے ٹوئنٹی۔20میں ہندستان کی جیت کارتھ روکا

0
0

یو این آئی
ہیملٹن، ´/./ ہندستان کا ٹوئنٹی ۔20میں دس سیریز سے چلا آرہا غیرمفتوح رتھ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹوئنٹی۔20مقابلے میں اتوار کو چار رن س یشکست کے ساتھ رک گیا ۔ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 2-1سے جیت لی۔نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر 212رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ ہندستانی ٹیم چھ وکٹ پر 208رن ہی بنا سکی۔ ہندستان کو آخری اوور میں جیت کے لئے 16رن چاہئے تھے لیکن 11رن ہی بن سکے ۔ مرد ٹیم کے سیریز میں شکست کھانے سے کچھ گھنٹے پہلے ہندستانی خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ سے ٹوئنٹی۔20سیریز میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ہندستان کی مرد ٹیم اور خواتین ٹیموں نے یک روزہ سیریز جیتی لیکن ٹوئنٹی۔20سیریز گنوا دی۔ ہندستان ٹوئنٹی۔20میں 2017میں گزشتہ دس سیریز میں غیرمفتوح چل رہا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ٹیم انڈیا کے اس رتھ کو روک دیا۔کپتان روہت شرما نے 38، وجے شنکر 43، رشبھ پنت نے 28، ہاردک پانڈیا نے 21، دنیش کارتک نے ناٹ آوٹ 33اور کنال پانڈیا ے ناٹ آوٹ 26رن بنائے لیکن آخر میں منزل سے دو ر رہ گئے ۔ہندستان نے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے خراب شروعات کی اور اوپنر شکھر دھون کو پہلے ہی اوور میں گنوا دیا۔ شکھر نے ایک چوکا لگایا اور پانچ رن بناکر مشیل سینٹنر کا شکار بن گئے ۔ شکھر کا میچ ڈیرل مشیل نے لیا۔ ہندستان کا پہلا وکٹ چھ رن کے اسکور پر گرا۔کپتان روہت (38) اور شنکر (43) نے دوسرے وکٹ کے لئے 75رن کی بہترین شراکت کی۔ دونوں بلے بازوں نے کچھ لاجواب شاٹس کھیلے ۔ یہ شراکت میزبان ٹیم کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی کہ اس سے پہلے سینٹنر نے شنکر کو آوٹ کرکے ہندستان کو 81کے اسکور پر دوسرا جھٹکا دے دیا۔ شنکر نے 28گیندوں پر 43رن کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔میدان پر اترے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے آتے ہی جارحانہ انداز دکھایا اور سینٹنر کی دو گیندوں پر چوکا اور چھکا لگایا۔ انہوں نے اننگز کے دسویں اوور میں لیگ اسپنر ایش سوڈی کی دوسری اور چھٹی گیندوں پر چھکے لگائے اور محض چھ گیندوں میں 23رن پر پہنچ گئے ۔ پنت کو 13ویں اوور میں بلے ئر ٹکنر نے آوٹ کردیا۔ پنت نے 12گیندوں پر 28رن میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے ۔آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے اپنی پہلی ہی گیند پر ٹکنر پر چھکا لگایا۔ انہوں نے اگلے اوور میں ڈیرل مشیل پر چوکا اور چھکا لگایا لیکن ٹکنر نے اوور کی آخری گیند پر ہندستان کپتان روہت کو آوٹ کردیا۔ روہت نے تقریباََ وائڈ گیند پر بلا گھمایا اور وکٹ کیپر ٹم سفرٹ کو کیچ دے بیٹھے ۔ روہت نے 32گیندوں پر 38رن میں تین چوکے لگائے ۔روہت کے آوٹ ہونے کے چار رن بعد ہی پانڈیا کو اسکاٹ کگلجین نے آوٹ کردیا۔ بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں پانڈیا کے ہاتھ سے بلا چھوٹ گیا اور کین ولیمسن نے آسان کیچ لپک لیا۔ مہندر سنگھ دھونی ڈیرل مشیل پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ٹم سودی کو کیچ دے بیٹھے ۔ دھونی نے دو رن بنائے ۔ ہندستان نے چار رن کے وقفہ میں تین وکٹ گنوائے اور اس کا اسکور چھ وکٹ پر 145رن ہوگیا۔دنیش کارتک نے میدان پر آنے کے ساتھ ہی دو چھکے لگاکر ہندستان کو مقابلہ میں قائم رکھا۔ کنال پانڈیا نے 18ویں اوور میں ٹم سودی پر6,4, 4لگاکر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ ہندستان کو آخری دو اوور میں 30رن کی ضرور ت تھی۔کارتک نے 19ویں اوور کی تیسری گیند پر اسکوائر لیگ کے اوپر چھکا مارا۔ کنال نے اس اوور کی آخری گیند پر سیدھا چھکا مارا اور اب ہندستان کو آخری اوور میں 16رن کی ضرورت رہ گئی۔ اس چھکے کے ساتھ کارتک اور کنال کے مابین پچاس رن کی شراکت محض 22گیندوں میں پوری ہوگئی۔

 

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا