بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف تحصیل بدھل کی پنچایت اپر راج نگر میں اہم اجلاس

0
0

نظارت آذاد
کوٹرنکہ بدھل // بدھل کے گلیر گاﺅں میں برقی روکی عدم دستیابی اور غیر علانیہ کوٹتی کے خلاف لوگوں نے سماجی کارکن سرپنچ شمیم اختر کی سربراہی میں محکمہ پی ڈی ڈی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف زبردست ردعمل کا اظہار کیا ۔ سرپنچ اپر راجنگر شمیم اختر نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی آنکھ مچولی محکمہ بند کرے اور مستقل بجلی فراہم کرے انہوں نے مزید محکمہ پی ڈی ڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گلیر گاﺅں گزشتہ دو ماہ سے بجلی کی بحالی کے لئے ترس رہا لیکن ٹرانسفر کی خرابی کی وجہ سے گاﺅں میں بجلی کی بحالی پوری طرح سے نہ ہوسکی۔ نمائندہ سے بات کرتے ہوئے پنچ محمد شبیر بڈھیال نے بتایا کہ بجلی اکثر غائب ہی رہتی ھے اور علاقوں میں بجلی کی کٹوتی کا مسئلہ زور بروز سنگین ہو رہا ھے اور گاﺅں گلیر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ خراب ٹرنسفارمر ہے کیونکہ یہاں ٹرنسفارمر صرف ۲۵ کے وی ہی ہے جبکہ ضرورت ۳۳ کے وی ٹرانسفر کی ہے۔ لہذا ضلع انتظامیہ سے گذارش کی جاتی ہے کے جلد از جلد ٹرانسفر دے کر عوام کو اس مشکلات سے دور کرے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں کہا کہ محکمہ پرالزام عائد کیا کہ ہر مہینے بجلی کے بل لوگوں کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں لیکن گھروں میں بجلی صحیح وقت پر ہمیشہ ندارد ہی رہتی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوے کہا کے ٹرنسفارمر جلد از جلد دیا جائے ورنہ لوگوں کو مجبوراً سڑکوں پر اترنا پڑے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا