ملک میں کورونا کے وائرس کے مزید 45 ہزار نئے کیسز

0
28

نئی دہلی،//ملک میں کورونا متاثرین کی مسلسل کم ہوتی ہوئی تعداد کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کے تقریباً 45 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ 17 ہزار مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی ہے ۔
ہفتہ کے روز ملک میں 49,16,801 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 1,72,81,49,447 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44,877 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 4,26,31,421 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا سے 684 افراد جاں بحق بھی ہو ئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5,08,665 ہو گئی ہے۔ اس دوران 117591 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 41585711 ہو گئی ہے۔ کووڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 73398 سے گھٹ کر 537045 رہ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح 1.26 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 97.55 فیصد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا