’پرمکھوں کی کوششوں کی وجہ سے ہی بی جے پی کو ہر الیکشن میں جیت ملی ہے‘

0
0

بھاجپا نے ضلع ریاسی کے شکتی کیندر پرمکھ سمیلن کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضلع ریاسی کے شکتی کیندر پرمکھ سمیلن کا انعقاد کیا جس میں پارٹی کے سینئر لیڈروں، شکتی کیندر پرمکھ ارناس میں شرکت کی۔وہیں سمیلن میں سینئر بی جے پی لیڈر بلدیو سنگھ بلوریہ کے ساتھ ضلع صدر ریاسی، شیل مگوترا، ضلع ریاسی کے شریک انچارج روہت دوبے نے اظہار خیال کیا۔ اس دوران شکتی کیندر پرمکھ کو انتخابی منتر دیتے ہوئے بلوریہ نے کہا ’’بوتھ جیتا تو چنائو جیتا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے بوتھ سطح پر پرمکھوں کا رول بہت اہم ہے اور ان پرمکھوں کی کوششوں کی وجہ سے ہی بی جے پی کو ہر الیکشن میں جیت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو تنظیمی طور پر کام کرتے ہوئے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ بلوریہ نے کہا کہ ان سات سالوں میں نریندر مودی کی قیادت میں دنیا میں ملک کی عزت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان کی یہ بڑھتی ہوئی طاقت ان تمام لوگوں کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے جو ملک کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بی جے پی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اسی وجہ سے ہماری تنظیم کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے ہر ماہ کے آخری اتوار کو بوتھ سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے من کی بات سننے کی بھی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا