لازوال ڈیسک
جموں؍؍نوشہرہ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع گائوں کاروباری اور محنتی رہائشیوں کے ساتھ ایک ماڈل گاؤں رہا ہے۔ مقامی باشندے زراعت اور مویشی پالن کو بطور اہم پیشے کے علاوہ اضافی آمدنی کے لیے چھوٹی صنعتیں شروع کر کے اپنا معیار زندگی بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔وہیں گانیہکی مقامی آبادی کی خواہشات اور ان کو اپنے خوابوں کی تکمیل میں درپیش حدود کو محسوس کرتے ہوئے نوشہرہ گنرز نے گانیہ انٹرپرینیورز کے نام سے متعدد تجارتی منصوبوں کے لیے ایک مقامی اقدام قائم کرکے انہیں سہولت فراہم کی۔اس سیٹ اپ کے ایک حصے کے طور پر پہلا منصوبہ مقامی خواتین کو بااختیار بنانے کے حتمی مقصد کے ساتھ گھریلو اچار کی تیاری اور ترسیل ہے۔اس ضمن میں ایس آف سپیڈس کے زیراہتمام نوشہرہ گنرز نے ان خواتین کاروباریوں کو خام مال کی خریداری، تیاری اور ان اچاروں کی مختلف یونٹوں اورایس آف سپیڈس ڈویژن کے اداروں کو ترسیل میں ضروری مدد فراہم کی۔ اس طرح وہ آمدنی پیدا کرنے کے علاوہ ہنر مندی کی ترقی کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ واضح رہے ہندوستانی فوج سرحدوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو ترقی کی راہ میں سہولت فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔