۔فوج کی جانب سے گواری اور بھدرواہ، ڈوڈہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

میڈیکل کیمپ میں کل 255 مریضوں کا علاج کیا گیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہمقامی لوگوں کی مدد کے سلسلے میں جاری رابطے کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی فوج کی طرف سے گواری، بھدرواہ میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس دوران ایک میڈیکل ٹیم جس میں ایک میڈیکل آفیسر، تین نرسنگ اسسٹنٹ اور ایک بیٹل فیلڈ نرسنگ اسسٹنٹ آرمی سے اور ایک میڈیکل آفیسر (لیڈی) اور ایک نرسنگ اسسٹنٹ گورنمنٹ ہسپتال سے ہےں نے اپنی خدمات انجام دیں۔وہیں کیمپ کے دوران قریبی دیہاتوں سے مریضوں کی بڑی تعداد طبی معائنہ کے لیے آئی۔ اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد ضروری انتظامات کرتے ہوئے کیا گیا جس میں مختلف اقسام کی ادویات، طبی آلات اور مریضوں کے معائنے کی سہولیات شامل ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کیمپ میں شرکت کے موقع سے استفادہ کریں۔یاد رہے میڈیکل کیمپ میں کل 255 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں گجر اور بکروال برادری سمیت 117 خواتین، 95 مرد اور 43 بچے شامل تھے۔وہیں عوام نے ان کے دروازے پر طبی امداد فراہم کرنے میں مرکوز کوششوں اور مدد کے لئے ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا