زندگی میں تعلیم کی اہمیت پر پیر ٹوپا پونچھ میں لیکچرکا انعقاد

0
0

طلباءمیں خواندگی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلاناہے مقصد
لازوال ڈیسک
پونچھہندوستانی فوج نے گاو ¿ں پیر ٹوپا میں طلباءاور مقامی لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے ‘زندگی میں تعلیم کی اہمیت’ پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد طلباءمیں خواندگی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانا تھا۔ تعلیم کے لیے حکومت کے اقدامات اس تقریب کے دوران ہندوستانی فوج نے گاو ¿ں پیر ٹوپا میں طلباءاور نوجوانوں کے لیے موضوع پر ایک تحریکی لیکچر دیا۔ اس خطے میں باصلاحیت اور تعلیمی لحاظ سے ہونہار طلباءکے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے، تاہم وہ مناسب رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں ناکام رہتے ہیں۔
اسی نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے، بات چیت کا مقصد ان طلباءکی خام صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا تھا اور انہیں سینک اسکولوں، دیگر تعلیمی اداروں اور پری کمیشننگ ٹریننگ اکیڈمیوں کے ذریعے مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دینا تھا۔ وہیںبات چیت میں طلباءکے لیے رہنمائی، کوچنگ اور مدد کے طریقوں اور ‘مسلح افواج’ میں شمولیت کے لیے آگاہی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران فوج نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے ہر ممکن رہنمائی اور مدد کا یقین دلایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا