پولیس نے غیر قانونی کانکنی میں ملوث 4گاڑیاں قبضے میں لیں

0
0

مزید قانونی کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ سانبہ کے سپرد کیں
راکیش چودھری
سانبہغیر قانونی کان کنی کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ اور پولیس اسٹیشن رام گڑھ کے دائرہ اختیار میں چار گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جو تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل اورکان کنی کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔ایس ایچ او پی ایس سانبہ، ایس ایچ او پی ایس رام گڑھ اور انچارج پی پی سپوال (پی ایس سانبہ) کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے چار گاڑیوں کو ضبط کیا جو علاقے میں تعمیراتی سامان کی غیر قانونی نقل و حمل اورکان کنی کے لیے استعمال ہو رہی تھےں۔تاہم مذکورہ گاڑیوں کو سانبہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ سانبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا